الفا کالج اسپورٹس فیسٹول کراچی 2019

الفا کالج اسپورٹس فیسٹول‘تھرو‘باسکٹ‘ٹیبل ٹینس اور شطرنج کے مقابلے
شطرنج میں دی لائسیم‘ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اورتھروبال میں نکسر کالج کی پہلی پوزیشن

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019میں اسکول اور کالجز کی ٹیمیں انڈر17اورانڈر19بوائز اور گرلز 10ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ فیسٹول کے چھٹے روزدونوں کیٹیگریز میں الفا کالج اور الفا کور میں تھرو بال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال او ر شطرنج کے مقابلے کھیلے گئے۔ انڈر17باسکٹ بال (بوائز) میں حبیب پبلک اسکول نے جنریشن اسکول کو 15-57، الفا ہائی اسکول نے بی وی ایس پارسی کو 13-28، حبیب پبلک نے

الفا ہائی اسکول کو 8-61,، برٹش اوورسیز اسکول نے ہیپی ہوم اسکول کو 6-22، جنریشن اسکول نے الفا ہائی اسکول کو 16-32سے شکست دی۔ انڈر19باسکٹ بال (گرلز) ایونٹ میں بحریہ کالج کارساز نے دی لائسیم اسکول کو 6-24، الفا کالج نے ہائی برو کالج کو 2-7سے مات دی۔  انڈر19باسکٹ بال (بوائز) ایونٹ میں نکسر کالج نے بحریہ کالج کارساز کو 25-30، جنریشن اسکول نے نکسر کالج وائٹ کو 15-33،کریڈو کالج نے رعیڈز کالج کو 9-34 اور اسکیپٹر کالج نے ہائی برو کالج کو 15-35 سے ناکام کیا۔انڈر17/19شطرنج میں دی لائسیم اسکول کے میکائیل  خان کو پہلی، دی لائسیم اسکول کے ہی عبدالسلام کو دوسری جبکہ الفا کالج کے صائم سوداگر کو تیسری پوزیشن 

انڈر19ٹیبل ٹینس (بوائز) میں نکسر کالج، الفا کالج اور ریڈز کالج بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اندر19ایونٹ تھرو بال میں نکسر کالج سرفہرست، سیڈر کالج رنر اپ جبکہ الفا کالج کو تیسری پوزیشن ملی۔انڈر19ایونٹ بیڈمنٹن میں نکسر کالج پہلی، الفا کالج دوسری اور بحریہ کالج کارساز تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔انڈر19بیڈ منٹن ایونٹ (بوائز) میں نکسر کالج کی پہلی، حبیب پبلک اسکول کو دوسری اور الفا کالج کو تیسری پوزیشن ملی۔انڈر17بیڈ منٹن (گرلز) پہلی پوزیشن الفا کور، دوسری پوزیشن الفا ہائی اسکول اور تیسری پوزیشن ویریٹاس اسکول سسٹم کے حصہ میں آئی۔انڈر17بیڈ منٹن (بوائز) میں بی ایس ایس ڈسکوری پہلی، بی وی ایس پارسی دوسری اور حبیب پبلک اسکول تیسری پوزیشن کی حقدار بنی۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!