انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 13ستمبر سے شروع ہوگا


اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 13 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ تھرو بال کوچنگ کورس منعقد کروانے کا مقصد ملک میں تھرو بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں دو روزہ کورس 10 اور 11 ستمبر کو جبکہ اسلام آباد میں دو روزہ کورس 13 اور 14 ستمبر کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران انٹرنیشنل کوچ سری لنکن رومیش مہاراج پاکستانی کوچز تربیت دیں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 0321-3077577 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!