انڈر19ورلڈ کپ کا کل سے آغاز،پہلے میچ میں پاکستان افغانستان مدمقابل

انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر19ورلڈ کپ کل ہفتہ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا ،پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے،پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ مرحلے کے بعد میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز(کل)ہفتہ کو ہوگا۔پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کیخلاف کھیلے گا، دوسرا میچ پاپوا نیو گنی اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا

تیسرا میچ بنگلہ دیش اور نیمیبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور کینیا، گروپ بی میں آسٹریلیا، بھارت، زمبابوے اور پاپوا نیو گنی، گروپ سی میں انگلینڈ، نمیبیا، بنگلہ دیش اور کینیڈا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، افغانستان، آئرلینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور چاروں گروپس میں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

 

error: Content is protected !!