انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ،فیڈرر فائنل میں داخل

انڈین ویلز (سپورٹس لنک رپورٹ ) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے انڈین ویلز میں کروشین حریف کو شکست دے کر فائنل میں سیٹ پکی کر لی، ریکارڈ چھٹی بار ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ بی این پی پیری بس اوپن کا سیمی فائنل مقابلہ ریکارڈ ہولڈر اور عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار روجر فیڈرر کا کروشین کھلاڑی بورنا کورِک سے مقابلہ سوئس سٹار کو پہلے سیٹ میں سات پانچ کی شکست ہوئی۔اس سنسنی خیز میچ میں ورلڈ کلاس ٹینس سٹار نے اپنی کلاس دکھاتے ہوئے کم بیک کیا اور مدمقابل رینک انچاس کو چھ چار اور چھ چار سے ہرا دیا۔ فیصلہ کن معرکے میں فیڈرر کا ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سے میچ پڑے گا۔ انڈین ویلز کے ٹائٹل میں روجر فیڈرر ریکارڈ چھٹی بار اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

9Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!