انگلینڈ کی سپر اوور میں کامیابی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو شکست

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ٹائی ہو گیا، سپر اوور میں انگلش ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کرلی۔آکلینڈ میں میچ گیارہ اوورز تک محدود کرنا پڑا جس میں نیوزی لینڈ کے گپٹل اور کولن منرو نے دھواں دھار آغاز کیا، دونوں نے صرف 5 اوورز میں 83 رنز جڑ دیئے۔گپٹل 20 گیندوں پر 50 اور منرو 21 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سیفرٹ نے 39 رنز بنائے، کیویز کا اسکور 11 اوورز میں 5 وکٹ پر 146 رنز رہا۔جواب میں انگلینڈ کے اوپنر جانی بیریسٹو نے بھی جارحانہ انداز اپنایا 18 گیندوں پر 47 رنز جڑ دیئے، کررن نے 24 رنز بنائے، آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے اور میچ کی آخری گیند پر جارڈن نے چوکا لگا کر میچ ٹائی کر دیا۔سپر اوور میں انگلینڈ نے 17 رنز بنائے، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 رنز بناسکی، انگلینڈ نے اس فتح کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے جیت لی۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!