ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس،ووزنیاکی کوارٹر فائنل میں داخل

ایسٹ بورن(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی برطانیہ میں جاری ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ،انہوں نے برطانوی حریف جوہانا کونٹا کو چار،چھ،چھ،ایک اور چھ،چار سے ٹھکانے لگا دیا جبکہ نمبر دو سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے ہم وطن حریف باربوراسٹرائیکووا کو چھ،تین اور چھ،چار سے ہرا دیا لیکن نمبر تین سیڈ چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹووا کو پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کیخلاف دستبردارہونا پڑا۔لاسٹ 16 راؤنڈ کے دیگر میچوں میں جرمنی کی اینجلیک کیربر اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے بھی کامیابی حاصل کرلی ۔

error: Content is protected !!