تعلیمی اداروں میں چھٹی کے بعد گراؤندز کھلاڑیوں کیلئے دستیاب ہوں ، ندیم سرور


لاہور، (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سکولز اور کالجز کے گراؤنڈز پر بھرپور سپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہیں، تعلیمی اداروں میں چھٹی کے بعد گراؤندز کھلاڑیوں کیلئے دستیاب ہوں ، سکول اور کالجز کے پرنسپل صاحبان سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کریں ، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں بہترین انفراسٹرکچر قائم کررہا ہے ، تاکہ نوجوان زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس گجرات کے دفتر میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس میں کیا

اجلاس کی صدارت ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کی ، ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹرخرم شہراد ، ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس بورڈ پنجاب رؤف باجوہ ، ڈویژن سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ خواجہ سیف ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات غلام عباس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سپورٹس کا جدید انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے سیکڑوں پراجیکٹس تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ڈی جی سپورٹس پنجاب نے گجرات میں ای ۔لائبریری ، سپورٹس جمنازیم ، سوئمنگ پول اور زمیندار کالج کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جدید علوم و فنون سے روشناس کرانے کیلئے 20شہروں میں 21ای ۔لائبریریز قائم کی گئی ہیں

انڈورجمنازیم ہال پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں بھی تعمیر کیے گئے ہیں جن میں انٹرنیشنل معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑی اپنا کھیل بہتر کر سکیں ، نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں بھرپور حصہ لیں ۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے دورہ گجرات کے موقع پر سپورٹس افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سہولیات مہیا کی جائیں اور گراؤنڈز آباد نظر آنے چاہیں ۔

error: Content is protected !!