تیسرا ٹی ٹوئنٹی،آسڑیلیا 10وکٹوں سے فاتح،پاکستان سیریز ہار گیا

پرتھ (سپورٹس لنک رپورٹ)تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 12 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر 48 اور ایرون فنچ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

۔یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10 وکٹو ں سے تیسری شکست ہے، اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2007 میں جب کہ نیوزی لینڈ نے 2016 میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔رواں برس قومی ٹیم 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے صرف ایک ہی جیت سکی ہے، 8 میں اسے شکست ہوئی جب کہ ایک بارش کی نذر ہوا۔ پاکستان نے آخری بار فروری میں جنوبی افریقا کے

خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا۔سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ابتدائی دونوں میچوں میں بے رنگ نظر آنے والی پاکستانی ٹیم میں آج چار تبدیلیاں کی گئیں۔ فخر زمان، آصف علی، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔

ان چاروں کی جگہ امام الحق، خوش دل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔ خوش دل شاہ اور موسیٰ خان نے اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا لیکن دونوں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کپتان بابراعظم نے کیا لیکن قومی اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے اور بابراعظم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،

محمد رضوان بھی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ حارث سہیل ایک بار پھر ناکام رہے اور انہوں نے 8 رنز بنائے۔پہلا میچ کھیلنے والے خوشدل شاہ بھی صرف 8 رنز بنا سکے جب کہ عماد وسیم 6 اور شاداب خان ایک رن سے آگے نہ بڑھ سکے۔صرف افتخار احمد نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت دکھائی اور وہ 37 گیندوں پر 45 رنز بنا سکے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز اسکور کیے۔

error: Content is protected !!