جنید خان ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عامر اور وہاب ریاض کا خلاپر کرنے کیلئے تیار

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی فاسٹ باؤلر جنید خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو مرکز نگاہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تجربے کی بدولت محمد عامر اور وہاب ریاض کا خلاپر کر سکتے ہیں۔جنید خان نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی سکواڈ میں ان کا نام شامل تھا لیکن کسی وجہ کے بغیر انہیں ڈراپ کردیا گیا جس کے سبب بہت زیادہ مایوسی ہوئی اور منہ پر پٹی باندھ کر سوشل میڈیا پر خاموش احتجاج پر مبنی پوسٹ اسی فرسٹریشن کا نتیجہ تھی۔بائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ انہیں بورڈ کے اس رویہ پر بہت زیادہ تکلیف ہوئی تھی کہ کسی نے ان کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تک محسوس نہیں کی تاہم اب انہیں امید ہے کہ پی سی بی کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان ان کے ساتھ انصاف کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے 2015ء-04 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں اپنا 22 واں اور آخری ٹیسٹ کھیلنے والے جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو کئی میچز میں کامیابی سے ہمکنار کرا چکے ہیں اور ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن انہیں نظر انداز کیا جاتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں لہٰذا ان میں صلاحیت ہے کہ ان کی کمی پوری کرسکیں اور اگرچہ انہوں نے زیادہ تر کرکٹ برصغیر کی وکٹوں پر کھیلی ہے لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی با?نسی وکٹوں پر ان کی کارکردگی ڈھکی چھپی نہیں جہاں وہ زیادہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اور امید ہے کہ ان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!