حیدر آباد سے رائل ایف سی اور ایف سی تھنڈر بولٹ نے لیژر لیگ انٹراسٹی 2019کے لیئے کوالیفائی کرلیا


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)لیژر لیگ کے زیر اہتمام 14ہفتے جاری رہنے والی لیگ میں حیدرآباد سے رائل ایف سی نے میدان مار لیا، جبکہ ایف سی تھنڈر بولٹ رنراپ ٹھری۔ فائنل میچ کا انعقاد واپڈا گرائونڈ میں ہوا جہاں گول پوائنٹس کی بناء پر رائل ایف سی کو چمپئن قرار دیا گیا۔ رائل ایف سی سے شہباز علی اور ایف سی تھنڈر بولٹ سے نوروز بیسٹ پلئیر، جبکہ بیسٹ گول کیپر کا ایوارڈ ر ایف سی تھنڈر بولٹ کے محمد عابد میمن نے اپنے نام کیا۔ لیژر لیگ کے قوانین کے مطابق پاکستان کے محتلف شہروں میں جاری لیگز میں بہتر پرفام کرنے والی ٹیمیں انٹراسٹی 2019 میں کھیلیںگی۔ لیژر لیگ کے صدر شاہ زیب ٹرنک والا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بس اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان فٹ بال کے حوالے سے اپنی قابلیت کا لوہا دنا بھر میںمنوا چکا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر چمکتا ستارہ بن کر ابھرے گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق لیثر لیگ کے زیر اہتمام مختلف کلبز اور ٹیموں کے مابین ہونے والے ٹورنامنٹ میں فتح یاب ہونے والی ٹیموں کو انٹرا سٹی جبکہ انٹرا سٹی میں جیتنے والے قومی سطح پر کھیلنے کا موقع مل رہاہے جبکہ قومی سطح پر اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا بھی موقع ملے گا جس کا افتتاح رواں برس پرتگال میں ہو چکاہے۔ یاد رہے کہ لاہورسے آئی سی اے ڈبلیو اس میگا ایونٹ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جس نے فٹ بال کی دنیا کے مایا ناز ممالک کے خلاف میچز میں اپنی قابلیت کے جوہر بکھیرتے ہوئے فیئر پلے ایوارڈ بھی اپنے نام کیاتھا۔

error: Content is protected !!