خیبرپختونخوا یوفون فٹبال ٹورنامنٹ،مزید9شہروں میں کوالیفائر رائونڈ مکمل

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا یوفون فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 9 شہروں کوالیفائر رائونڈ مکمل ہوگیا ، اس سلسلے میں سوات، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، دیر بالا، دیرپایان، نوشہرہ اور چارسدہ کے شہری سطح کے مقابلوں کا نتیجہ سامنے آگیا قبل ازیں لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، مانسہرہ، ہری پور اور مالاکنڈ میں کوالیفائر رائونڈ مکمل ہوچکا ہے، اگلے ہفتے صوابی، مردان، چترال، بنوں، ایبٹ آباد اور پشاور میںمیچ کھیلے جائیں گے۔جس کے بعد کوالیفائر رائونڈ کی سٹی فاتح چیمپئن ٹیموں کے اپنے ریجنوں میں ایلی منیٹر راؤنڈ ہوگااور ہر ریجن سے دو دو ٹیمیں سپر آٹھ مرحلہ کا حصہ بنیں گی جو 18 نومبر سے پشاور کے طہماس خان فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

سوات میں مٹہ الیون ایف سی نے اسٹار الیون ایف سی کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہراکر سٹی ٹائٹل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کرک میں لتمبر اکیڈمی ایف سی اور لتمبر کمبائنڈ ایف سی کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا تاہم لتمبر اکیڈمی نے پنالٹی پر میچ جیت لیا۔ لتمبر اکیڈمی کے وسیم اور لتمبر کمبائنڈ کے جدید نے ایک ایک گول کیا۔ کوہاٹ میں ڈی ایف اے ریڈ ایف سی اور ڈی ایف اے گرین ایف سی کے درمیان میچ کے 40 ویں منٹ میں ڈی ایف اے گرین کے شاہ رخ نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی جسے ڈی ایف اے ریڈ کے حارث نے 47 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا ، فیصلہ پنالٹی شوٹ پر کیا گیا جس میں ڈی ایف اے گرین نے پانچ گول کرکے فتح حاصل کی۔ چکدرہ میں دیر ٹائیگرز ایف سی اور چکدرہ جونیئرز ایف سی کے درمیان میچ دیر ٹائیگرز ایف سی نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔ مظہر غفار نے ہیٹ ٹرک کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، شیر علی اور حیدر نے بھی گول اسکور کئے ، چکدرہ جونیئرز کا واحد گول سیف اللہ نے کیا۔ بونیر میں بونیر اسٹار ایف سی اور بونیر مارخور کے درمیان میچ بونیر ایف سی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا

میچ کا واحد گول الیاس نے اسکور کیا۔ ہنگومیں ہنگو الیون اور تھل الیون کے درمیان میچ ہنگو الیون نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ نوید اور اسرار نے گول کئے۔ چارسدہ میں شاہ ایف سی نے ولی خان اکیڈمی ایف سی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، حسین شاہ اور منور نے گول کئے۔ نوشہرہ وائٹ ایف سی اور نوشہرہ ریڈ ایف سی کے درمیان میچ یک طرفہ مقابلہ رہا اور نوشہرہ وائٹ ایف سی نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی،کھلاڑی ایاز نے دو ، محمد، فرحان اور شکیل نے ایک ایک گول

نوشہرہ ریڈ کا واحد گول عمر فاروق نے اسکور کیا۔ ڈی ایف اے دیربالا اے اور ڈی ایف اے دیر بالا بی کے درمیان دیر بالا اے نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پانچ گول سے جیت لیا۔ دیر اے کے شاہ یوسف دیر بی کے احتشام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ یوفون کے برانڈ ایمبسڈرز فٹبال اسٹار کھلاڑی جدید خان پٹھان اور ریاض احمد نے طالب علموں کو بہترین انداز سے فٹبال کھیلنے کی جدید تکنیک سے آگہی فراہم کی ۔

error: Content is protected !!