زون III’اے‘ ڈویثرن لیگ ‘توحید خان کی تباہ کن بولنگ ‘ محمد حسین سی سی کامیاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIII’اے ڈویثرن لیگ میںمحمد حسین سی سی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف میمن جیم خانہ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر پورے پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرالئے۔توحید خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے محمد حسین سی سی کیلئے 6کھلاڑیوںکو پویلین روانہ کرکے فتح کی راہ ہموار کی۔ عاقب رضوی نے 45رنز کی فتحگر اننگز کھیلی۔ زہیب خان کے 36رنز رائیگاں گئے۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ کورنگی پر کھیلے گئے میچ میں میمن جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 103رنز تمام وکٹوں پر 18.4اوورز میںاسکور کئے۔ زہیب خان نے 36رنز کی نمایاں اننگز کھیلی دیگر کھلاڑیوں میں اصغر خان نے 17، وارث علی نے 14اورحمزہ وسیم نے 13رنز اسکور کئے۔ توحید خان نے 20رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔محمد حسین سی سی ن ے مطلوبہ ہدف 14اوور میں حاصل کرلیا۔ جب 104رنز بلال منیر کی وکٹ کھو کر بنالئے گئے۔ بلال منیر 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عاقب رضوی 45رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔اسامہ علی نے 32رنز کی کامیاب اننگز کھیلی۔محمد حسین سی سی کی واحد وکٹ ندیم امین کو 35رنز پر ایک وکٹ ملی۔ایمپائرز واصف جمال اور اختر قریشی تھے۔

error: Content is protected !!