سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا

گال(سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل 14 اگست سے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں۔ کیوی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی سری لنکا پہنچ چکی ہے اور دورے کے دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

error: Content is protected !!