شرافت بخاری کا ورلڈ اسپورٹس ویب پر 10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (ریاض احمد) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجینئر اشفاق حسین شاہ کے پرسنل اسٹاف آفیسر شرافت حسین بخاری نے 2اگست 2019کو اسپورٹس ورلڈ ویب کے چیف ایڈیٹر صوفی ہارون کواپنی ویب پر من گھڑت خبرشائع کرنے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر ذوالفقار اینڈ عامر لاء ایسوسی ایٹس ، لاہورکے زریعہ اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے پر 10کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس ارسال کیا ہے ۔ جس میں نوٹس کی وصولی کے 15دن کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے ۔بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیگل ایڈوائزر چوہدری ذوالفقار علی، ایڈوکیٹ ، سپریم کورٹ نے لیگل نوٹس میںاسپورٹس ورلڈویب پر اپنے مئوکل شرافت بخاری پر بے بنیاد الزامات لگانے اور صدر فیڈریشن اشفاق حسین شاہ کی جانب سے انہیں انکے عہدے سے ہٹانے کی من گھڑت خبر شائع کی تھی۔ مذکورہ ویب کوکھیلوں سے وابستہ لاکھوں افراد دیکھتے ہیںبالخصوص فٹبال کے حلقے میں اسے بیحد مقبولیت حاصل ہے۔

میرے مئوکل کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نمایاں شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے اور فٹبال کی ترقی میں ان کے کردار کو ہر شخص قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس خبر کی اشاعت سے ان کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر فیڈریشن ، انجینئر اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ شرافت حسین بخاری کو بحیثیت پی ایس او ٹو پریذیڈنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی پُرزور مذمت اورتردید کی ہے ۔ صدر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ شرافت بخاری بدستور اپنے عہدے پر فائض ہیںاور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔لیگل ایڈوائزر چوہدری ذوالفقارعلی ، ایڈوکیٹ نے چیف ایڈیٹر صوفی ہارون کولیگل نوٹس میں کہا ہے کہ ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ اس خبر کی تردید کریں ۔ بصورت دیگر ان کیخلات نہ صرف میرے مئوکل کی اچھی شہرت کو نقصان پہنچانے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ہرجانے سمیت کیس پر آنے والے جملہ اخراجات کا معاوضہ بھی وصول کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!