شہباز شریف کی مرحوم کرکٹر عبدالقادر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹر عبدالقادر کی ناگہانی وفات سے کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔لاہور میں مرحوم لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے عبدالقادر کو اپنے وقت کا بہترین بالر قرار دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک سابق قومی کرکٹر کی وفات کا یقین نہیں آ رہا لیکن ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ اِس موقع پر انہوں نے مرحوم کرکٹر کے اہلخانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

error: Content is protected !!