شہید امجد اقبال کرکٹ‘ بلال فرینڈز نے شیرپاؤ جیم خانہ کو قابو کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  کے سی سی اے زون Vکے زیر اہتمام جاری دوسرا شہید امجد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے۔بلال فرینڈز نے شیرپاؤ جیم خانہ کو 60رنز ، قاسمی اسپورٹس نے فضل حسین کو 7وکٹوں، نیو پیراماؤنٹ نے المہران سی سی کو 48رنز اور اوکے اسپورٹس نے کورنگی الفتح کو 3وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلہ کھیلنے کیلئے خود کو اہل ثابت کردیا۔وطن دوست اورعمران شیخ کی کارامد نصف سنچریاں‘ نوید خان اورارسلان نے 4,4شکارکئے۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر جاری ایونٹ میں بلال فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 216رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ وطن دوست نے 75رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور افروز حسن 37رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ عبدالوہاب کو 29رنز پر 3وکٹ ملے۔ شیرپاؤ جیم خانہ کی ٹیم 156رنز پر ہمت ہارگئی۔ رفیق 45اور حامد علی 21رنز کے علاوہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی قابل زکر کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ افروز نے 3جبکہ طاہر زمان اور معظم ملک کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔دوسرے میچ میں فضل حسین سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 9وکٹوں پر 131رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ علی حسن 31اور ناصر محمود 29رنز بناسکے۔ طاہر ملک ، حمزہ اور ذاکر نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔قاسمی اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ 132رنز کے مجموعہ میں شہزاد نے ناقابل شکست 46رنز اور طاہر ملک نے 34رنز اسکور کئے۔ علی حسن نے 19رنز پر 2وکٹیں اپنے نام کیں۔تیسرے میچ میں نیو پیراماؤنٹ سی سی نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 163رنز سمیٹے۔

خوشحال خٹک 42اور محمد بلال 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عجب گل نے 3اور احسان خٹک کو 2وکٹ ملے۔المہران سی سی کی اننگز 115رنز پر مکمل ہوگئی جب تمام کھلاڑیوں پویلین لوٹ گئے۔ محمد سلمان 36اور عارف محمود 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نوید خان نے 21رنز پر 4اور عابد علی نے 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔چوتھے میچ میں کورنگی الفتح نے تمام وکٹوں پر 132رنز جوڑے۔ شاہد علی نے 30، اسامہ بشارت اور طاہر نقاش 21،21رنز کی اننگز کھیل سکے۔ ایم ارسلان نے 22رنز پر 4کھلاڑی میدان بدر کئے۔ ایم سلمان خان نے 2وکٹوں پر اکتفا کیا۔اوکے اسپورٹس نے جوابی اننگز میں 133رنز کا ہدف 7وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محمد عمران شیخ نے 57اور عبدالرحمن نے 31رنز کا حصہ ڈالا۔ ملک آفتاب ، طاہر نقاش اور محمد وارث نے 2،2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

error: Content is protected !!