عقیل خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 2018 کا فائنل عقیل خان نے جیت لیا۔ عقیل خان نے زبردست مقابلے کے بعد محمد عابد کو6-3، 6-4 سے ہرا دیا۔ دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا مگر عقیل خان کا تجربہ کام آیا اور انہوں نے میچ جیت لیا۔اس طرح عقیل خان نے اپنا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ،دیگر رزلٹ میں مینز ڈبل کے فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان نے محمد عابد اور عثمان رفیق کو 6-3، 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔انڈر 18 کا ٹائٹل کراچی کے نعمان آفتاب نے پشاور کے ثاقب عمر کو 6-1، 6-0 سے ہرا کر جیت لیا۔ مینز سینئر 40 پلس میں میجر (ر) عدنان اور طلحہٰ وحید نے سڈ صدیقی اور فیاض خان کو 3-0 (ریٹائرڈ ہرٹ) سے ہرا دیا۔مینز سینئر 50 پلس میں رشید ملک نے اپنے پارٹنر اسرار گل کے ہمراہ رائے ظفر اور ڈاکٹر نوید رضوی کو 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔مینز سینئر 60پلس میں اسد نیاز اور خواجہ خرم نے افتخار احمد راؤ اور رائے ظفر کو 6-4، 6-7 ، 10-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 14 کا ٹائٹل پشاور کے سمیع زیب نے حاصل کیا ۔انڈر 10 میں حمزہ نے ابوبکر کو 8-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!