فیوچر ٹورز پروگرام کا معاملہ اور ریاض پیرزادہ کا مشورہ

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ فیوچرز ٹورز پروگرام کا معاملہ اٹھائے اور امید ہے کہ نجم سیٹھی مسئلہ حل کرائیں گے۔پاکستان سپورٹس بورڈ میں قائد اعظم گیمز کے انعقاد کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے حکومت نے فنڈز جاری کر دئیےہیں، گیمز کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔آئی سی سی فیوچرز ٹورز شیڈول کے اعلان کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی فیوچر ٹورز کے شیڈول پر آواز اٹھائے ، میں خود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی سے اس معاملے پر بات کروں گا۔

 

error: Content is protected !!