قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم سرفہرست

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 98 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، سدرن پنجاب دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی فور ڈے ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، چھ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم تین میچ جیت کر 98 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سدرن پنجاب نے ایک میچ جیتا اور پانچ ڈرا کھیلے، اس طرح وہ 73 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ خیبرپختونخوا تمام چھ میچ ڈرا کھیلنے کے بعد 61 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بلوچستان 53 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سندھ 52 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ناردرن 47 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!