قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے ساتویں مرحلے کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے ساتویں مرحلے کا آغاز پیر 11نومبر سے ہوگا اور مختلف وینیوز پر تین میچ شروع ہوں گے۔

پی سی بی کے زیر اہتمام جاری میگا ٹورنامنٹ کے 19ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی،

سینٹرل پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں تین میچ جیت کر 98 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!