محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کا پہلا رائونڈ مکمل

قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کی درستگی کا پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا ۔اس حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ پروفیسر پال ہیرن ، بولنگ کوچ اظہر محمود اور کارل کرو کے بیحد مشکور ہیں کہ انہوںنے ان کو بالنگ ایکشن درست کروانے میں مد د کی ۔ انہوںنے کہا کہ دوروزہ ریمیڈ یل کام کرانے پر تینوں کا مشکور ہوں ۔محمد حفیظ ماہرین سے بولنگ ایکشن سے متعلق مشاورت کے بعد وطن واپس آرہے ہیں اور وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنے بالنگ ایکشن کی درستگی کیلئے مزید کام کرینگے۔

 

error: Content is protected !!