نیپال کیخلاف سیریز،قومی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان31دسمبر کو ہوگا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نیپال کے خلاف 5میچوں کی ہوم سیریز کیلئے 15رکنی قومی خواتین ٹیم کا اعلان پرسوں 31دسمبر کو کریگی ،ْدونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائیگا ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے پاکستان خواتین بلاینڈ کرکٹ ٹیم کا چوتھا اور حتمی تربیتی کیمپ وقار النساء ڈگری کالج راولپنڈی میں جاری ہے اور کیمپ میں نفیس احم( ہیڈ کوچ)، بختاور اقبال (اسسٹنٹ کوچ)،شاہدہ شاہین (ٹرینر) ، اور نوید حسین آباسی (کیمپ کمانڈنٹ ) قومی خواتین کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 منتخب نابینا خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جس میں سے 15 رکنی پاکستان خواتین بلاینڈ کرکٹ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔نیپال کے خلاف 5میچوں کی سیریز کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان 31 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا جائیگا۔دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 جنوری کو لاہور، 31 جنوری اور یکم فروری 2019ء کو فیصل آباد جبکہ تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شرکت کے لئے نیپال کی خواتین بلائنڈ ٹیم27جنوری کو پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

error: Content is protected !!