ورلڈتائیکوانڈو جی ون کوریا اوپن ،،پاکستانی بچوں نے کمال کردیا

جو جو آئس لینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر تائیکوانڈو پلئیرز نے کوریا کے جزیرہ جُو جو آئس لینڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈتائیکوانڈو جی ون کوریا اوپن کے مقابلوں میں دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرلئے ہیں۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سر براہ کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق پاکستان کے جونئیر کھلاڑیوں عبدل بادی جسکی عمر دس سال اور عبدالہادی جس کی عمر سات سال ہے نے اپنی اپنی ایج کیٹگری میں یہ گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سر براہ کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ اس مقابلہ میں شرکت کے لئے پاکستان سے تین کھلاڑی اور ایک کوچ کوریا گئے تھے۔

جن میں سے دو کھلاڑیوں نے آج فائنل میں اپنے اپنے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کرکامیابی اپنے نام کی انہوں نے بتایاکہ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 16ممالک کے کھلاڑی شرکت کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی ایف گراس روٹ لیول پر تائیکوانڈو کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے اور ان بچوں کی عالمی مقابلء میں شرکت اور پرفارمنس پی ٹی ایف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی آگے چل کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنا ہے

error: Content is protected !!