ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ،محمد آصف نے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیئے

انتالیہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے محمد آصف ترکی میں جاری انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔کوارٹر فائنل میں آصف نے تھائی لینڈ کے تھانا وت تھراپونگ پائی بون کو 4-6 سے شکست دی۔پاکستان کے نمبر ون کیوئسٹ اور سابق ورلڈ چیمپئن

محمد آصف کوارٹر فائنل میں تھائی کیوسٹ کیخلاف بھرپور فارم میں دکھائی دیے، کہیں کہیں آصف خوش قسمت بھی رہے کہ ان کی مسنگ پر حریف زیادہ پوائنٹس نہ لے سکے۔بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل کوارٹر فائنل میں پہلا فریم تو تھائی پلیئر نے جیت لیا لیکن اگلے

ہی فریم میں محمدآصف نے سنچری بریک کھیلتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔تیسرے فریم میں تھانا وت نے ایک بار پھر برتری حاصل کی لیکن آصف نے چوتھے فریم میں مقابلہ ایک بار پھر برابر کردیا اور پانچویں فریم میں برتری اپنے نام کرلی لیکن چھٹا فریم تھائی کیوئسٹ کے نام رہا۔

مقابلہ 3-3 سے برابر ہونے کے بعد آصف نے مسلسل دو فریمز جیت کر برتری کو 3-5 کردیا۔نویں فریم میں آصف نے آخری کلر بال مس کی جس کے بعد حریف نے کلیئرنس کرتے ہوئے اپنا خسارہ کم کیا۔ دسویں فریم میں کلر بالز پر آصف کو برتری حاصل تھی۔ گرین بال کو وہ تین مرتبہ پاکٹ کرنے میں ناکام رہے لیکن ان کے حریف بھی مسنگ کرتے رہے۔ اس دوران

ایک اسنوکر توڑنے میں محمد آصف نے ان آف فاؤل (سفید گیند کو پاٹ) کیا جس کے بعد تھانا وت نے گرین ، براون، بِلو اور پنک بال حاصل کی لیکن بلیک بال مس کرگئے۔بلیک بال پر آصف نے کوئی غلطی نہ کی اور اسے پاٹ کرکے بیسٹ آف الیون میں 4-6 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔تیرہ فریمز پر مشتمل سیمی فائنل آج ہی کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!