ونٹرا سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے فگر اسکیٹنگ کیمپس کا انعقاد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مختلف سرمائی کھیلوں میں تربیت دینے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں صفا گولڈ مال اسلام آباد میں تین روزہ فگر اسکیٹنگ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔


ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے اس کیمپ کیلیے خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم با صلاحیت پاکستانی فگر اسکیٹر ملاک فیصل اورانکی والدہ محترمہ نسرین سوداوی کو پاکستان مدعو کیا۔ ان دونوں نے یہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اس پرجوش کھیل میں مہارت حاصل کرنے کی بنیادی ٹپس سے آگاہی فراہم کی۔ یہاں 70 کے قریب بچوں اور بچیوں کوبلا معاوضہ تربیت فراہم کی گئی۔ نوجوان اسکیٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اس ماہ کے آخر میں اسی طرح کا ایک کیمپ کراچی میں بھی لگایا جائے گا۔


پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیدریشن آف پاکستان ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کااس صحتمندانہ اور پرجوش کھیل کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب ہونا ملک میں نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔۔ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان جنوبی علاقوں کے سرمائی کھیلوں کے شائقین کے لئے کراچی میں ایک بہترین انڈورسیمولیٹر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید براں ملک کے شمالی علاقہ جات میں آئس ہاکی، آئس اسکیٹنگ اور فگر اسکیٹنگ کے کھیلوں کے فروغ کے لئے گلگت،سکردو اور خیبرپختونخواہ کی منجمد جھیلوں پر اسکیٹنگ رنکز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

error: Content is protected !!