پاکستانی باکسر وزیر عثمان کا ایک اور اعزاز

منیلا (سپورٹس لنک رپورٹ)باکسر وزیر عثمان نے دوسری انٹرنیشنل پروفیشنل فائیٹ میں تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے دی، وزیر عثمان نے اس کامیابی کو مظلوم کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ وزیر خاندان سے ہے۔اس سے پہلے وزیر عثمان نے اپنے پروفیشنل کیر ئیر کی پہلی فائیٹ جیت کر گلگت بلتستان کے پہلے انٹرنیشنل اور نیشنل باکسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔وزیر عثمان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری براے ہیلتھ برکت جمیل نے کہا کہ باکسر وزیر عثمان نے پوری دنیامیں گلگت بلتستان بلخصوص استور کا نام روشن کیا ہے، وزیر عثمان کی کامیابی پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!