پاکستان سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونئٹی سیریز، ڈیون بون میچ ریفری ہونگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کر دیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے تو وہی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری بھی مقرر کر دیا ہے۔

ڈیوڈ بون ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن، علیم ڈار کو امپائر مقرر کیا گیا ہے، آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے احسن رضا، شوزب رضا، آصف یعقوب بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر کیے گئے ہیں، مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!