پاکستان ڈیویلپمنٹ سکواڈ اومان ہاکی سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے،، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ڈیویلپمنٹ سکواڈ اور اومان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان جاری ہاکی سیریز کا دوسرا میچ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ 2 پر بدھ کے روز کھیلا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ میچ کے مہمان خصوصی تھے، ان کا ہاکی گرائونڈ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر پاکستان ڈیویلپمنٹ سکواڈ اور اومان کی ہاکی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میچ بھی دیکھا۔


میچ کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ ،پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ اور چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے ہاکی کے فروغ و ترقی اور نئے کھلاڑی تلاش کرنے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیویلپمنٹ سکواڈ اور اومان ہاکی سریز کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کی ترقی اور نئے کھلاڑی تلاش کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے

حال ہی میں گوجرہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کا ہاکی کا ایک ماہ کا تربیتی کمپ لگایا گیا جس میں ماہر کوچز نے کھلاڑیوں کو تربیت دی، اس کیمپ سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن کو مزید تربیت دیں گے تاکہ قومی ٹیموں کو بیک اپ میں انڈر 16تیار کھلاڑی مل سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے قومی ہاکی ٹیم مضبوط ہوگی کیونکہ ہمارے پاس متبادل کھلاڑی تیار ہوں گے جو کہ خالی ہونے والی جگہ کو پر کرسکیں گے، اس کے علاوہ ہر ماہ ایک کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کرارہے ہیں۔

error: Content is protected !!