پورٹ آف سپین ٹیسٹ،،سری لنکا کو 226رنز سے شکست

پورٹ آف ا سپین(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں226رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کر لی۔ شین ڈورچ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ کالی آندھی نے اپنی دوسری اننگز 223 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کر کے آئی لینڈرز کو جیت کیلئے 453 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 226رنز پر پویلین لوٹ آئی۔ یاد رہے کہ میچ کے چوتھے روز مہمان سائیڈ نے دوسری اننگز میں کھیل کا اختتام تین وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کے ساتھ کیا تھا اور اسے فتح کیلئے مزید 277 رنز کی ضرورت تھی مگر اتوار کو جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو منظر نامہ اچانک تبدیل ہوگیا اور آئی لینڈر ز نے تقریباً جیتی ہوئی بازی ہار دی ۔ کوسال مفائلز اپ لوڈ کریںینڈس کالی آندھی کے سامنے چٹان بنے نظر آرہے تھے تاہم گزشتہ رو ز وہ اپنے مجموعے میں مزید آٹھ رنز جمع کر کے 102رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے ا ینجلو میتھیوز کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 74اور چوتھی وکٹ پر ساتھی کھلاڑی روشن سلوا کے ساتھ 52رنز کی پارٹنر شپ قائم کی مگر دیگر بیٹسمین ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے ۔ اینجلو میتھیوز نے 31، کپتان دنیش چندی مل27، نروشن ڈکویلا19 اور روشن سلوا14رنز بنا کر میدان سے رخصت ہوئے ۔ پانچ کھلاڑیوں کو دہرے ہندسے تک رسائی کی مہلت نہ ملی۔روسٹن چیس سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے جنہوں نے صرف پندر ہ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو برخاست کیا۔ بشو نے تین اور شینن گبرائیل نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

 

error: Content is protected !!