پہلی انٹر کلب ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ ملتوی

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پہلی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی، نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز آج (اتوار سی) ہونا تھا مگر خراب موسم کے باعث چیمپئن شپ کو کچھ روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ کا نیا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گی، لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ کے میچز پنڈی کے پانچ مختلف گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!