چوتھا انٹر سکول فٹسال انڈر12گرلز فٹبال ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثرلیگز کے تعاون سے بے ویو اکیڈمی، کلفٹن کے زیر اہتمام چوتھا انٹر اسکول انڈر12گرلز فٹسال ٹورنامنٹ کا کل (منگل) سے آغاز ہورہا ہے ۔ جس میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ جنہیں 2گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ ’اے‘ بے ویو اکیڈمی، ڈیل سول، بے ویو پی ای ایس ایچ ایس فروبیل جبکہ گروپ ’بی‘ بے ویو اکیڈمی ڈی ایچ اے، ٹی آئی اے، حق اکیڈی اور ٹی ایل ٹی پر مشتمل ہے۔ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل کھیلیں گی۔ بے ویو اکیڈمی ،کلفٹن گراؤنڈ پر ایونٹ 5نومبر تا9نومبر کھیلا جائے گا۔تین روزہ ایونٹ کے گروپ میچز 5اور6نومبر جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل 9نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!