چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ،غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع


اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سکوائش فیڈریشن کی زیراہتمام 10 ستمبر سے شروع ہونے والی چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے۔ مصر،، تھائی لینڈ اور ایران کے کھلاڑی (آج) ہفتہ کو پہنچیں گے۔ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔غیرملکی کھلاڑی پریکٹس کررہے ہیں، دونوں ایونٹس 10 سے 14 ستمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر،، ایران،، آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر20 لیو آو اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

error: Content is protected !!