چیف سلیکٹر منظور جونیئر کی سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے ملاقات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیف سلیکٙٹر منظور جونییر نے سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے

ان کا کہنا تھاکہ کافی عرصہ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفتر میں آیا ہوں ۔ آصف باجوہ کو سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے آیا تھا ۔ باجوہ کے کام کرنے کا انداز مجھ سے ملتا ہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کیا ۔ آصف باجوہ سے ملاقات میں ہم نے ہاکی بحالی کے لئے روڈ میپ بنایا ہے ۔ پورے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کریں گے ۔ میں 30 سال بعد ہاکی فیڈریشن میں آیاہوں۔ عہدہ لینا ہوتا تو پہلے بھی لے سکتا تھا ۔ جو لوگ تنقید کررہے ہیں ہاکی کی بربادی کے اصل ذمہ دار وہی لوگ ہیں ۔ اولمپک فورم کے ساتھ میں اب سٹینڈ کرتا ہوں ۔ ہم کوئی ذاتی ایجنڈا لے کر نہیں آئےبلکہ ہاکی بحالی کے لئے کام کرنا ہے ۔ ملک بھر سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان کی لیگ کروائیں گے ۔

ٹیموں کا بیک اپ تیار کیا جائے گا ۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بہتری کی جانب گامزن ہے انشااللہ مستقبل سنہری ہوگا۔

error: Content is protected !!