ڈی آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی نے آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح کردیا، سندھ پولیس کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے شکست، ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی چیئرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ سمیت ایس ایس پی سینٹرل آصف اسلم راؤ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر ،صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپین حنیف خان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ھونے والی آئی جی سندھ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح ہوگیا.

افتتاحی میچ سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 0-2 گول سے جیت لیا، سندھ پولیس ٹیم جوابا گول کرنے میں ناکام رہی. ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے حارث امین نے کھیل کے 19ویں اور 53ویں منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا. اس میچ کو ایمپائرز غفران بخاری اور سبطین رضا نے سپروائز کیا جبکہ اس ٹورنامنٹ ڈائریکٹرگلفراز احمد خان ہیں. حارث نصیر مین آف دی میچ قرار پائے .


کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی تھے . معزز مہمان کا اولمپین حنیف خان/ڈاکٹرجنیدعلی شاہ سپورٹس کمپلیکس کراچی میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا. معزز مہمان کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا. اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی چیئرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ سمیت ایس ایس پی سینٹرل آصف اسلم راؤ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر ،صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپین حنیف خان، آرگنائزنگ سیکرٹری حیدر حسین اور کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران بھی تھے. جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی.<

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!