کامران اکمل نے کیچ نہیں ٹرافی ڈراپ کردی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دی اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ایک موقع پر ایک معلوم ہورہا تھا کہ پشاور زلمی کے بولرز نے میچ کا رخ تبدیل تبدیل کردیا ہے اور پشاور فتح کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم اس موقع پر پشاور کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے آصف علی کا کیچ ڈراپ کردیا۔کیچ ڈراپ ہونے کے بعد آصف علی نے یکے بعد دیگرے تین چھکے لگاکر میچ کو پشاور سے کوسوں دور پہنچادیا اور اپنی ٹیم کو دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بنادیا۔شائقین کرکٹ اور خاص طور پر پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے مداحوں نے کامران اکمل کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا اور فوراً انہیں ہیرو سے زیرو بنادیا۔ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پی ایس ایل تھری میں کامران اکمل نے اپنی پرفارمنس سے جتنے بھی فین بنائے تھے وہ آج کے میچ میں کھو دیے۔ایک نوجوان نے اپنا غصہ کچھ اس طرح نکالا۔کرکٹ کے ایک دیوانے نے لکھا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ کامران اکمل ٹیم سے باہر ہیں، دباؤ والے میچ میں وہ ہمیشہ کیچز ڈراپ کرتے ہیں‘‘۔ایک صارف نے لکھا ’’پی ایس ایل فائنل، کامران اکمل ، ہیرو سے زیرو تک‘‘۔ایک شخص نے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کامران اکمل نے آج ثابت کردیا کہ وہ عمر اکمل کے ہی بھائی ہیں‘‘۔کسی نے اپنا غصہ کچھ اس طرح نکالا ’’کامران اکمل، تم نے کیچ نے پی ایس ایل ٹرافی گرادی‘‘۔دوسری جانب کچھ صارفین نے کامران اکمل کے دفاع میں بھی ٹوئیٹس کیں۔ ایک صارف نے کامران اکمل کے دفاع میں یہ کہا، ’’لوگ کامران اکمل کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر مجھے غصہ آرہا ہے، ایک کھلاڑی ہر میچ میں کارکردگی نہیں دکھا سکتا، کامران اکمل تعریف کے مستحق ہیں کیوں کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے بہترین بیٹسمین رہے‘‘۔

error: Content is protected !!