کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ‘ نوابشاہ اورحیدرآبادکی کامیابی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ایچ ایس جے نوابشاہ کے شہزادے نے ہاک میرپورخاص کے شہزادے کو 56رنز کی واضح شکست سے دوچار کرکے 2قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل کھیلنے کے امکانات کو روشن رکھا۔دوسرے میچ میں برج پاور حیدرآباد کے شہزادے نے اگلو سکھر کے شہزادے کیخلاف 63رنز کی آسان فتح اپنے نام کی۔ نوابشاہ کے میڈیم پیسر جام سیف اﷲکو 8رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو میدان بدرکرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاانہیںاعزاز تاج چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ٹی آئی مارکیٹنگ نے مین آف دی میچ ایوارد دیاجبکہ حیدرآباد کے نور ولی کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ ایوارڈکا حقدار قراردیا گیا انہوں نے یہ اپنا ایوارڈ سابق قومی کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف سے وصول کیا۔ ۔فائنل میں کراچی کا مقابلہ نوابشاہ اور سکھر کے مابین میچ کے نتیجہ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔نوابشاہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 140رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا۔ رابش احمد 35رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورربنے ۔ دوران اننگز انہوں نے 6چوکے رسید کئے۔ عبدالرحمن کے 25رنز 3چوکوں کی مدد سے بنے۔جام سیف اﷲ کے 25رنز میں 2چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔شاہزیب احمد نے 12رنز میں 2چھکے لگائے۔کہف پٹیل، حمزہ قادر اور شیران ملک کے ہاتھ 2,2وکٹیں لگیں۔میرپورخاص کی جوابی اننگز 84رنز پر تمام ہوگئی جب 16.3اوورز کا اختتام ہوا۔حمزہ قادر نے 16رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھانبیل احمد نے 16رنز میں 2چوکے لگائے۔

کہف پٹیل کے 14رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔کامران علی نے 31رنز پر 3اور شاہزیب احمد 18رنز پر 2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔دوسرے میچ میں برج پاور حیدرآباد نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں پر 161رنز جوڑے۔ محمد اویس نے 48رنز میں 4چھکے اور اتنے ہی چوکے رسید کئے جبکہ نور ولی کے 47رنز میں 3چھکے اور2چوکے شامل تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین پانچویں وکٹ پر 63رنز کی ناقابل شکست رفاقت قائم ہوئی۔ فواد احمد نے 21رنز میں 3چھکے اوراسامہ بلوچ نے 10رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم علی اصغر نے 39رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ رضا الحسن کو ایک وکٹ 28رنز کے عوض حاصل ہوئی۔ سکھر کی جوابی اننگز 98رنز پر تمام ہوئی جب 20اوورز مکمل ہوئے۔علی اصغر نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنی ٹیم کیلئے نمایاں کردارادا کیا اور37رنز کی اننگز میں ایک چھکا اور چوکا لگایا۔ محمد عمران 32رنز میں 3چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔میڈیم پیسر نور ولی نے بھی شاندار بیٹنگ کے بعد بولنگ کے بھی جوہر دکھائے اور صرف 2رنز پر حریف ٹیم کے 3کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔محمد وقار کو 27رنز پر 2وکٹ ملے۔

error: Content is protected !!