کے سی سی اے زونVIIکی ناظم آباد جیم خانہ کے اعزاز میں ستقبالیہ تقریب کل ہوگی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون VII’بی‘ ڈویثرن لیگ کا افتتاح کل (اتوار) ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر ہوگا۔ اس موقع پر پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر ، کے سی سی اے مہمان خصوصی ہونگے۔جو گند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔ دریں اثنامظہر علی اعوان، سیکریٹری ، کے سی سی اے زون VIIکے مطابق ناظم آباد جیمخانہ کو کے سی سی اے زونVII’اے‘ ڈویثرن لیگ اور فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ زونVIIکی فاتح ٹرافی حاصل کرنے پر کلب کے اعزاز میں شاندار ڈنر بھی دیا جائے گا۔زونVIIکے صدر لیاقت حسین اور سیکریٹری مظہر علی اعوان نے معزز مہمانوںکو دعوت نامہ جاری کردئے ہیں اور ان سے تقریب میں شرکت کویقینی بنانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

error: Content is protected !!