یاسر شاہ میدان میں زیرو، سویل میڈیا پر ہیرو،ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹر یاسر شاہ کارکردگی میں تو زیرو رہے جبکہ سوشل میڈیا پر ہیرو کے روپ میں نظر آئے ان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کو خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب عمر اکمل کو بھی نائٹ کلب میں جانا مہنگا پڑ گیا جس کی پاداش میں ان کو میچ فیس کا20 فیصد جرمانہ ادا کرناپڑ گیا اور پی سی بی کی جانب سے ڈانٹ بھی سننا پڑ گئی ۔میڈیارپورٹس مطابق قومی کرکٹرز آج کل کھیل کے میدان سے زیادہ سوشل میڈیا اور نائٹ کلبز میں پائے جانے لگے جس کی مثال ان کی کارکردگی سے عیاں ہے۔

https://youtu.be/0l2LrBrsCQQ?t=1

قومی کرکٹر یاسر شاہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ خاتون کے ساتھ باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔اگر ان کی کرکٹ کے میدان میں کارکردگی دیکھی جائے تو وہ مایوس کن رہی۔ دوسری جانب کرکٹر عمر اکمل بھی ماضی سے نہ سبق سیکھ پائے اور ایک مرتبہ پھر نائٹ کلب میں پائے گئے جس پر پی سی بی فوری ایکشن میں آیا اور عمر اکمل کو دانٹ پلانے کے ساتھ میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا۔عمر اکمل آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ کے بعد نائٹ کلب میں پائے گئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پی سی بی کو ہوش آیا اور انہوں نے عمر اکمل کے خلاف کارروائی کی۔

error: Content is protected !!