یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول، انٹر سکولز گرلزباسکٹ بال چمپئن شپ مسلم ہینڈز سکول راولا کوٹ نے جیت لی

راولا کوٹ(سپورٹس رپورٹر) یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول انٹر سکولز گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ مسلم ہینڈز سکول راولا کوٹ نے جیت لی۔فائنل میچ میںایور گرین پبلک سکول مظفر آباد کی باسکٹ بال ٹیم کو 4پوائنٹس سے شکست دی۔تفصیلات کے مطابق مشعل یوتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام جبکہ اوورفلوئنگ مرسی فائونڈیشن اورگلف پیلس ہوٹل راولا کوٹ کے اشتراک سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول انٹر سکولز گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ مسلم ہینڈز سکول راولا کوٹ میں منعقد ہوئی۔جس میں مظفر آباد ،باغ،راولاکوٹ،کوٹلی اور میر پور سے تعلق رکھنے والے سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری اسرارچغتائی اور کواڈینیٹروسیم سلیم نے مہمان خصوصی افتخار انقلابی اورسلیم شاکر کا دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے تعارف کرایا

اس موقع پر مسلم ہینڈز سکول راولاکوٹ کی پرنسپل گلشن رشیدبھی موجود تھیںجبکہ مشعل یوتھ سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل کاشف سجن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مسلم ہینڈز سکول راولا کوٹ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔ مسلم ہینڈز سکول کی باسکٹ بال ٹیم نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں ایور گرین پبلک سکول مظفر آباد کی باسکٹ بال ٹیم کو 21-25 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مسلم ہینڈز سکول کی جانب سے ٹیم کی کپتان قدسیہ تنویر نے 8 ،ابیرہ فاطمہ نے 7،مقدس اختر نے 3 اور ضحٰی نور نے 4 پوائنٹس اسکور کئے۔جبکہ ایور گرین پبلک سکول کی طرف سے حیا میر نے6 ،قدسیہ مظفر نے 5 ،مریم خلیل نے 4 ،مقرین افتخار نے 3 اور حبیبہ رحیم داد نے 2 پوائنٹس اسکور کئے۔فزیکل ایجوکیشن ٹیچرآصف خان نے میچ کو سپروائز کیا۔ یکجہتی کشمیر سپورٹس فیسٹیول انٹر سکولز گرلزچمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی افتخار انقلابی اور مشعل یوتھ سوسائٹی کے صدر سلیم شاکر نے میںفاتح ٹیم کی کپتان قدسیہ تنویر کو وننگ ٹرافی دی جبکہ او ایم پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر وکٹر لعل نے رنر اپ ٹیم کی کپتان قدسیہ مظفر کو ٹرافی دی۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!