آٹھویں چیف آف دی نیول سٹاف ایمیچیورگالف چیمپین شپ 2018،کموڈور نعمت اللہ کی مکمل بریفنگ

بسم اللہ الرحمن الرحیم!
میں آپ سب کو آج پاکستان نیوی کی طرف سے منعقدہ آٹھویں چیف آف دی نیول سٹاف ایمیچیور گالف چیمپئین شپ 2018 میں خوش آمدید کہتاہوں۔مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس ہورہی ہے کہ 16نومبر سے 18نومبر 2018 میں ہونے والی یہ چیف آف دی نیول سٹاف ایمیچیور گالف چیمپین شپ انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ جس کی واضح دلیل گزشتہ سات برسوں میں منعقد ہونے والے گالف کے مختلف پروگرام ہیں۔ میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ تمام گالفرز اس پروگرام اور مقابلہ میں شرکت کے لئے انتہائی انہماک اور لگن رکھتے ہیں۔ گزشتہ سات گالف کے منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس سال بھی گزشہ سالوں کی طرح بیش بہا قیمتی انعامات (گالفرز) کھلاڑیوں کے منتظر ہیں۔
میں ڈیفینس رائیا گالف اینڈ کنڑی کلب کی انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے گالف کے اس پروگرام کے انعقاداور گالف کی تیاری میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ ساتھ ہی ساتھ میں یہ امید کرتا ہوں کہ یہ تمام معاملات مقابلوں میں شرکت کرنے والوں کے لئے انتہائی مو زوں اور باعث اطمینان ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہورہی ہے کہ ہماری ٹیم نے اس چیمپین شپ کو کامیاب بنانے میں اپنا اپناکلیدی کردار ادا کیاہے۔میں ان کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں جو گالف کی اس چیمپین شپ کو کامیاب بنانے کے لیے دوسرے شہروں سے تشریف لا رہےہیں۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ میڈیانے لاہور میں ہونے والی چیف آف دی نیول سٹاف ایمیچیور گالف چیمپین شپ کو ہمیشہ بہتر انداز میں پیش کیاہےا ور میں  ا مید کرتا ہوں کہ اس دفعہ بھی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیااپناجزوی کردار ادا کرے گا۔میں تمام گالف کھلاڑیوں کے لیے نیک تمنا ءوں کا خواہش مندہوں۔
آٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف چیمپیئن شپ کی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور ملکی سطح پر نامور گالفرز میں خاصہ جوش اور ولولہ دیکھاجارہاہے کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروائی جائے لیکن اس مقابلے میں اہلیت ہینڈی کیپ 12اور اس سے نیچے ہے جس کی وجہ سے بہت سے خواہش مندکھلاڑیوں میں سےصرف ٹاپ کلاس گالفرز ہی حصہ لے سکیں گے۔ ایمیچیور روزانہ 18 ہول کا گیم کھلیں گے جو مجموعی طور پر تین دن میں 54 ہول پر مشتمل ہو گا۔
پاکستان نیوی کھیلوں کی ترقی کے لیے اپنی وابستگی میں مزید اضافے کی خواہش رکھتی ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) کھیلوں سے خاص محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں اورچیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈیفینس رائیا دنیا کےبہترین گالف کورسز کی فہرست میں شامل ہے جو ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ان تمام کھیلوں میں گالف کو خصوصی توجہ اور نمایاں اہمیت حاصل ہے۔2011 سے مسلسل لاہور شہر میں گالف کی منعقدہ چیمپئین شپ اس امر کی واضح دلیل ہے۔     ا س وقت سے مسلسل اِس چیمپئین شب کا انعقاد ایک روشن عمل رہاہے۔
آخر میں میں ڈیفینس رائیا گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اِس پروگرام کی تیاری میں ا سٹیشن ہیڈ کوارٹر پاکستان نیوی کی پوری ٹیم کا بھر پور ساتھ دیااور ساتھ ہی تمام سپانسرز کا بے حد مشکور ہوں جن کے تعاون کے بغیر اِس ایونٹ کا انعقاد ناممکن تھا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
error: Content is protected !!