اب کیا ھو گا؟

تحریر ۔عبدالرحمان رضا
تینوں ٹیموں کی حالت ایک جیسی ھے سبھی کو اپنا آخری میچ ہر حالت میں جیتنا ھے۔اگر آج انگلینڈ جیت گیا تو پھر پاکستان کو بنگلہ دیش سے اچھے رن ریٹ سے میچ جیتنا پڑے گا وہ اتنا آسان نہیں ھو گا پاکستان ٹیم کے لیے۔ دوسری طرف آج نیوزی لینڈ بھی اپنی بقا کی جنگ لڑے گا اگر وہ جیت گیا تو انگلینڈ سیدھا باہر نیوزی لینڈ سیدھا سیمی فائنل میں جبکہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان کو کسی بھی طرح بنگلہ دیش کو ہرانا ھو گا۔اس لیے دعا کریں لیکن توقعات کم رکھیں باقی ٹیموں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ۔ابھی ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی درمیانی رہی ھے ۔اللہ کرے اگر پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں کوالفائی کر لیا تو پھر ہم کچھ بھی کر سکتے ھیں۔ہم بہت برے طریقے سے میچ ہار بھی سکتے ھیں اور باآسانی جیت بھی سکتے ھیںہمارے بیٹنگ پرفارمنس اتنی اچھی نہیں جارہی فخر زمان کی جگہ آصف علی کو کھیلانا چاہیے جبکہ اوپننگ بابر اعظم سے کروانی چاہیے کیونکہ ویسے بھی وہ ایک دو اوورز میں کریز پر آ ہی جاتے ھیں۔ابھی تک ہمارے کچھ کھلاڑی انفرادی اننگز کھیل رہے ھیں انہیں ٹیم کے لیے کھیلنا ھو گا سب کو اپنااپنا حصہ ڈالنا ھو گا۔کپتان کو اچھے فیصلے کرنے ھوں گے فیلڈنگ میں جان مارنی پڑے گی۔مجھے امید ھے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی کیونکہ لگاتار تین میچ جیت کر ٹیم کا مورال بلند ھے

error: Content is protected !!