احسان مانی کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی جگہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کیے جانے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان نےحلف اٹھانے کے بعد احسان مانی سے کرکٹ امورپربات کی اور انہیں پی سی بی کے لیے گرین سگنل دے چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احسان مانی کو پہلے مرحلے میں ممبر گورنر بورڈ بنائیں گے جس کے بعد ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی کسی ایک امیدوار کو ووٹ کے ذریعے چیئرمین منتخب کریں گے۔عمران خان کے قریبی دوست ذاکرخان کوممبر گورننگ بورڈ کواعتماد میں لینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہےذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ذاکرخان پہلے ہی ممبر گورننگ بورڈ سے رابطہ کرچکے ہیں۔

error: Content is protected !!