اختر گنجیرا کے ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع


گوجرانوالہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع حاسل کر لی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کو آج پہلے پانچ روزہ ریمانڈ کے خاتمہ پر دوبارہ عد الت میں پیش کیا گیا،اور عدالت سے انکے ریمانڈ میں مذید ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسپر معزز عدالت نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مذید پانچ روز ہ ریمانڈدے دیا۔ ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ڈاکٹر گنجیرا نے نہ صرف نارووال سپورٹس سٹی وکمپلیکس کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں بلکہ انکے دور میں ہونے والے دیگر غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے بھی بہت سے اعترافات کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر گنجیرا کے انکشافات ہی روشنی میں آنے والے دنوں میں دو اہم سیاسی شخصیات اور پی ایس بی کے دیگر افسران کو بھی شامل تفیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے ،ممکنہ طور پر اسی ہفتہ ان اہم افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیاجائے گا۔

error: Content is protected !!