اسرائیل سے میچ ، فلسطینی بچے میسی سے ناراض

یروشلم (سپورٹس لنک رپورٹ ) اسرائیل کے ساتھ دوستانہ میچ کی خبروں پر فلسطینی بچے سٹار فٹبالر میسی سے ناراض ہو گئے ہیں، 70 ننھے شائقین نے میسی کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر دل نہ توڑیں۔ارجنٹائنی سٹار میسی بڑوں میں ہی نہیں بچوں میں بھی مقبول ہیں۔ فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ میچ نے فلسطینی بچوں کو اداس کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے 9 جون کو مد مقابل ہونا ہے۔ اسرائیلی مظالم سے تنگ 70 فلسطینی بچوں نے میسی کے نام خط لکھا ہے۔معصوم مداحوں نے سٹار فٹبالر سے استدعا کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ میچ کھیل کر ان کا دل نہ توڑیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ یروشلم کے جنوب میں اس مقام پر کھیلا جائے گا جو 70 برس پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا۔

error: Content is protected !!