اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز شروع


اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد ٹیم کے چناو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراونڈ، جی ایٹ فور میں شروع ہوگئے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز میں 25 سال سے کم عمر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے اسلام آباد کے تمام فٹ بالرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرائلز میں حصہ لیں اور عمر کے ثبوت کیلئے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین محمد زمان جبکہ ممبران میں سید ذاکر حسین نقوی، محمد یامین اور راجہ مسعود شامل ہیں.

error: Content is protected !!