اسلام آباد یونائیٹڈ نے فن اور سمیت پاٹیل کی خدمات حاصل کر لیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسیلا گونارتنے اور ڈیوڈ ولی کی عدم دستیابی کے سبب فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سمیت پاٹیل اور اسٹیون فن اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

سری لنکا کے اسیلا گونارتنے قومی ذمے داریوں کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ڈیوڈ ولی کاؤنٹی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

سری لنکن آل راؤنڈر اسیلا گونا رتنے کی عدم دستیابی پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش آل راؤنڈر سمیت پاٹیل کی خدمات حاصل کر لیں، سری لنکن پلیئر قومی تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔

تجربہ کار انگلش کرکٹر سمیت پاٹیل نے 214 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4174 رنز بنانے کیساتھ 178 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب انگلش فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ولی کی کاؤنٹی مصروفیات کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ پورے ٹورنامنٹ میں اسٹیون فن کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی۔

قبل ازیں ڈرافٹ میں انہیں جزوی طور پر خلا پر کرنے کیلئے کال کیا جانا تھا لیکن ڈیوڈ ولی کسی میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ان کے ہم وطن اسٹیون فن ہی اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔

error: Content is protected !!