اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دے دی

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) اوپنر جے پی ڈومنی کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 10 رنز بناکر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز ایلکس ہیلز تھے جو 16 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ شاداب خان شین واٹسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔54 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد جے پی دومنی راحت علی کی گیند پر حسان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔17ویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد نے 130 رنز بنالیے تھے جبکہ آصف علی اور حسین طلعت کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل شاندار گیند بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو 147 رنز تک محدود کردیا۔شین واٹسن کوئٹہ کے لیے اوپن کرنے آئے تاہم 8 رنز بناکر سمیت پیٹل کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جیسن روئے تھے جو عماد بٹ کی گیند پر 17 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔کیون پیٹرسن بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور فہیم اشرف کی گیند پر 7 رنز بناکر کیپر لیوک رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز احمد اور عمر امین کے درمیان 61 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم 28 رنز بناکر عمر امین عماد بٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔سرفراز احمد بھی 43 رنز بناکر حسین طلعت کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کی اننگز بکھر گئی۔آگے آنے والے بلے باز انور علی اور محمد نواز بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بالترتیب 2 اور ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، عماد بٹ نے دو جبکہ حسین طلعت اور سمیت پٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ کی ٹیم میں رمیز راجہ کی جگہ عمر امین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلے بھی آمنے سامنے آچکی ہیں جس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔اسلام آباد 12 پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔کوئٹہ اگر اس میچ میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پوائٹنس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلے گی۔

error: Content is protected !!