اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کی وکٹری پریڈ،سارا شہر آمڈ آیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک  رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہوم ٹائون اسلام آباد میں ٹرافی مارچ کیا ۔کپتان مصباح الحق، شاداب خان، محمد سمیع، حسین طلعت اور آصف علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے رنگا رنگ کنٹینر پر سوار ہو کر اسلام آ باد کی شاہراہوں پر مداہوں کے ساتھ بھرپور جشن کیا ۔

سپر لیگ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا وکٹری پریڈ

پی ایس ایل تھری کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ فتح کا جشن منانے ہوم گرائونڈ پہنچی، تو مداہوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سپر لیگ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا وکٹری پریڈ

یوں لگا جیسے ہر سو سرخ رنگ کی بہار آ گئی ہو جبکہ میوزک کے تڑکے نےمداہوں کا جوش مزید بڑھا دیا۔

کپتان مصباح الحق کی قیادت میں شروع ہونے والا ٹرافی مارچ ڈی چوک سے شروع ہو کر ایف نائن پارک میں اختتام پذیر ہوا،جہاں میوزک کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

سپر لیگ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا وکٹری پریڈ

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق تمام عمل کی خود نگرانی کرتے رہے۔

error: Content is protected !!