اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی میں پی ایس ایل کا جنون عروج پر ہے اور ٹیمیں کراچی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں ، اسلام آباد یونائیڈ کی ٹیم کراچی پہنچی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔شہر کراچی میں پی ایس ایل کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد ٹیموں نے کراچی پہنچنا شروع کر دیا ، رات گے اسلام آباد یونائیڈ کی ٹیم نجی ایئر لائن کی فلائٹ سے کراچی ائیر پورٹ پہنچی ۔ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، ٹیم کی سیکورٹی کے لیے پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود تھے ۔اسلام آباد یونائیڈ کی ٹیم کو اولڈ ٹرمینل سے ہوٹل روانہ کیا گیا۔

error: Content is protected !!