اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا

شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلا م آباد یونائیٹڈ کے برطانوی بلے باز این بیل زخمی ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں ۔این بیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ”پاؤں ٹوٹنے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پاکستان سپر لیگ کے ساتھ سفر ختم ہونے پر انتہائی مایوس ہوں،یہاں بہت سے لوگوں کے ساتھ کام کرکے بہت مز ہ آیا، اگلے د و میچز میں ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے ساتھ رہوں گا اور پھرکاؤنٹی سیزن کے آغاز سے قبل سرجری کے لیے انگلینڈواپس لوٹ جاؤں گا“۔این بیل پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے باعث وہ پہلے تین میچز میں شرکت نہیں کرپائے ،انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں محض ایک میچ کھیلا جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف46گیندوں پر6چوکوں کی مددسے54رنز سکور کیے،اس دوران ان کی انجری مزید بگڑ گئی ۔انہوں نے 104ٹونٹی ٹونٹی میچز میں31.23کی اوسط سے2749رنز سکور کررکھے ہیں جن میں ایک سنچری اور18نصف سنچریاں شامل ہیں ۔36سالہ این بیل نے2004ءسے2015ءکے دوران118ٹیسٹ ،161ون ڈے اور8ٹی ٹونٹی مقابلوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر40.27کی اوسط سے13331رنز سکور کیے جن میں 26سنچریاں اور82نصف سنچریاں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!